Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

موسمیاتی تبدیلی ریکارڈ کرنے والے حساس غبارے

 

غباروں میں جدید ترین ریڈیو ساونڈ سسٹم رکھا گیا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)

 تبوک ریجن میں موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے’ریڈیو ساونڈ‘ سسٹم سے لیس غبارے فضا میں چھوڑے گئےـ 

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے فضا میں چھوڑے گئے غباروں میں انتہائی حساس ٹیکنالوجی پر مشتمل ریڈیو ساونڈ سسٹم لگایا گیا ہےـ 

غباروں میں موجود ریڈیو ساونڈ سسٹم کے ذریعے موسمی حالات کے بارے میں جامع معلومات حاصل کی جاتی ہیں ـ 

موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے چھوڑے جانے والے غبارے 115 فٹ کی بلندی پر معلق رہیں گے جن میں موجود حساس ریڈیو ٹرانسمیٹر سسٹم کی بدولت موسم کے تبدیل ہونے والے حالات سے فوری طور پر محکمہ موسمیات کو اطلاعات موصول ہوں گی ـ  

موسمیات کے قومی مرکز کا مزید کہنا تھا کہ غباروں میں موجود سسٹم انتہائی حساس ہے جس کے ذریعے سول ایوی ایشن کو بھی خطے میں موسمی تبدیلی کے حوالے سے درست اورجامع معلومات حاصل ہو سکیں گی ـ 

https://www.urdunews.com/node/628061

Post a Comment for "موسمیاتی تبدیلی ریکارڈ کرنے والے حساس غبارے"