Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

 

عثمان جاوید ملک: پاکستان یموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ 

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو  میں کہا کہ 2018 میں عوامی حمایت سے محروم جعلی حکومت وجود میں آئی اور پی ڈی ایم نے یہ طے کیا ہے کہ اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ بھی سامنے آیا اور یہ سب جماعتوں نے طے کیا کہ استعفے کب اور کیسے دینے ہیں یہ فیصلہ وقت آنے پر کیا جائے گا۔ 

Post a Comment for "اپوزیشن نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا"