Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

موسم کی تازہ صورتحال؛ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نےخشک سردی کےخاتمے کی نوید سنادی۔مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا ۔ پنجاب، بلوچستان، سندھ میں بادل برسیں گے۔ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورمطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل گیا جس کے باعث آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع ابر آلود رہے گا، بالائی و وسطی بلوچستان ، جنوبی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش برفباری کی توقع ہے،جبکہ کل اتوار کے روز اسلام آباد میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارش سے شہر میں خوفناک حادثات

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی کل مطلع ابر آلود موسم سرد رہے گا، پنجاب کے  شہروں  ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، بہاولپور،ملتان، ساہیوال، بہاولنگر،لاہور،قصور اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور مری میں برفباری متوقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، ہری پور،ایبٹ آباد مانسہرہ ، پشاور،مردان ،صوابی،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ ،سوات ، مالاکنڈاور کرم میں بارش برفباری کا امکان ہے۔ کوہاٹ، بنوں، وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

https://www.city42.tv/25-Dec-2021/77547

Post a Comment for "موسم کی تازہ صورتحال؛ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی"